ٹیسٹ سیریز: دورہ سرلنکا کیلئے 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان، شاہین آفریدی کی واپسی

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی واپسی ہوئی ہے جبکہ دو نئے کھلاڑی محمد ہریرہ اور عامر جمال کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
بابر اعظم کی قیادت میں قومی ٹیم کے 16 رکنی اسکواڈ میں محمد رضوان، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، حسن علی، امام الحق، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل اور شان مسعود شامل ہیں۔ بابر اعظم کی کپتانی میں دو وکٹ کیپر محمد رضوان اور سرفراز احمد ٹیم میں کھیلیں گے۔

اوپنرز میں امام الحق، شان مسعود اور عبداللہ شفیق ، مڈل آرڈر میں سلمان علی آغا اور سعود شکیل کو لیا گیا ہے۔ محمد نواز اور ابرار احمد کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ فاسٹ باؤلرز میں سلیکشن کمیٹی نے شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور نسیم شاہ کو شامل کیا ہے۔
دو میچز کی سیریز 16 جولائی سے شروع ہوگی اور 28 جولائی تک کھیلی جائے گی۔

More Stories
چارجنگ کا جھنجٹ ختم، چین میں 50 سال تک چلنے والی نیوکلیئر بیٹری ایجاد