میاں نواز شریف انتخابی مہم کی قیادت کریں گے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد : وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف انتخابی مہم کی قیادت کریں گے، نظرثانی قانون صرف نواز شریف کیلئے نہیں سینکڑوں افراد کو فائدہ ہوگا۔

پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات وقت پر اکتوبر میں ہوں گے،اسمبلی کی میعاد بڑھانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں،آئین کے مطابق معاشی ایمبر جنسی نافذ کر کے اسمبلی کی میعاد بڑھائی جا سکتی ہے۔

وزیر قانون کا کہنا تھا کہ حکمران اتحاد وقت پر انتخابات چاہتا ہے،نظر ثانی قانون صرف نواز شریف کیلئے نہیں سینکڑوں افراد کو فائدہ ہو گا،میاں نوازشریف انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔

More Stories
لاہور ہائیکورٹ کا عمر سرفراز چیمہ کو جیل میں بہتر سہولیات فراہم کرنے کا حکم