ایشیا کپ: پی سی بی کا ہائبرڈ ماڈل منظور، شیڈول کا اعلان

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایشیاء کپ 2023ء کیلئے ہائبرڈ ماڈل منظور کرلیا گیا، ایشین کرکٹ کونسل نے شیڈول کا اعلان کردیا۔

ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ایشیا کپ 31 اگست سے 17 ستمبر تک کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی کے ہائبرڈ ماڈل کے مطابق ایشیاء کپ کے 4 میچز پاکستان جبکہ 9 میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔

ایشیاء کپ میں پاکستان ، بھارت ، نیپال، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کی کرکٹ ٹیم حصہ لیں گی۔

ایشیاء کپ میں 6 ٹیموں کو دو گروپس میں تقیسم کیا جائے گا،گروپ ٹاپ کرنے والی چار ٹیمیں سپر فور میں کوالیفائی کریں گی۔

More Stories
کوئٹہ وکیل قتل کیس : سپریم کورٹ نے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا