سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا

اسلام آباد : سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے خلاف دیئے گئے سائفر کیس کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی درخواست میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

شاہ محمود قریشی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست بیرسٹر سلمان صفدر، علی بخاری ایڈووکیٹ اور تیمور ملک نے دائر کی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 30 جنوری کو پاکستان کی ایک عدالت نے سائفر کیس میں 10، 10 برس کی قید کی سزا سُنائی تھی۔

More Stories
آئی ایم ایف قرض کے ساتھ مزید شرائط، منی بجٹ لانے کا خدشہ