File Photo

پی ٹی آئی کا پنجاب اور وفاق میں مجلس وحدت المسلمین جبکہ پختونخوا میں جماعت اسلامی کے ساتھ حکومت بنانے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف نے وفاق اور پنجاب میں مجلس وحدت المسلمین جبکہ خیبرپختونخوا میں جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم جبکہ خیبرپختونخوا میں جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت کو مشکلات سے نکالنے کے لیے غیرملکی سرمایہ کاری لانا ناگزیر ہے یہ اور اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ مل کر ہی ممکن ہے۔

رؤف حسن نے کہاکہ عمران خان کہتے ہیں آئی ایم ایف کے پاس جانا مسئلے کا حل نہیں اور تارکین وطن کی جانب سے سرمایہ کاری لانے کے لیے مستحکم حکومت ضروری ہے۔

ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لیے علی امین گنڈاپور کو نامزد کر لیا ہے۔

رؤف حسن کے مطابق عمران خان نے کہا عمران خان نے جسے مینڈیٹ دیا ہے اسے حکومت کرنے دی جائے اور مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک کے اندر منڈی لانڈری کرنے والوں کو مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان ملک کے لیے بہت فکر مند ہیں، اور انہیں ملکی معیشت کی بہت فکر ہے، اب عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے جس کے مطابق ہمارے پاس قومی اسمبلی میں 180 سیٹیں تھیں مگر دھاندلی کی گئی۔

رؤف حسن نے کہاکہ عمران خان نے کہا ہے اگر ن لیگ کو ملک پر مسلط کیا گیا تو پاکستان مزید مسائل میں گھرے گا۔

انہوں نے کہاکہ ہم دوسری جماعتوں کے ساتھ بات چیت کرنے کو تیار ہیں۔ مجھے عمران خان نے ذمہ داری دی ہے کہ مختلف جماعتوں کے ساتھ رابطہ قائم کروں۔

More Stories
محمد حفیظ ڈائریکٹر نیشنل کرکٹ اکیڈمی تعینات