سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم پر کتنا پیسہ خرچ کرنے کی اجازت؟

حسن تنولی

لاہور : الیکشن کمیشن کی جانب سے 2024 میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو کتنی رقم خرچ کرنے کی اجازت ہوتی ہے اور ان کو مانیٹر کیسے کیا جاتا ہے؟

الیکشن کمیشن نےاس سال قومی اسمبلی کی سیٹ پر لڑنے والے امیدوار کے لیے ایک کروڑ جبکہ صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر لڑنے والے امیدوار کے لیے 50 لاکھ روپے کی رقم خرچ کرنے کی اجازت دی ہے۔

کوئی بھی سیاسی جماعت الیکشن کمیشن کے منظور شدہ سائز سے بڑے پوسٹر، ہینڈ بل، پمفلٹس، ، بینرز ز اور پوٹریٹس نہ لگائے گا اور نہ ہی تقسیم کرے گا۔

کوئی بھی سیاسی جماعت پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر سرکاری خزانے سے تشہیری مہم نہیں کرے گی

انتخابات کے دوران صوبائی اور وفاقی یا مقامی حکومتوں کی جانب سے سرکاری ذرائع ابلاغ کے جانبدارنہ کوریج کی غرض سے غلط استعمال پر مکمل پابندی ہو گی۔

الیکشن کمیشن کے قانون 133 کے تحت تمام امیدواروں کو اس بات کا پابند بنایا گیا ہے کہ اُن کو انتخابی مہم کے لیے بینک میں ایک الگ اکاونٹ کھولنا پڑتا ہے۔ امیدوار انتخابی مہم کے اخراجات کی ساری ادائیگی چیک کے ذریعے کرتے ہیں، جس کی مدد سے ایک امیدوار کے اخراجات کی مانیٹرنگ ہوتی ہے۔

More Stories
افغانستان ہمسایہ اور برادر ملک ہونے کا حق ادا نہیں کر دہا، خواجہ آصف