گر کر تباہ ہونے والے روسی طیارے کے بلیک باکس سے کیا ملا؟

غیرملکی میڈیا کے مطابق بلیک باکس سے ملنے والے ابتدائی ڈیٹا کے مطابق طیارے کو باہر سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

روس کے سرحدی علاقے میں گر کر تباہ ہونے والے روسی فوجی ٹرانسپورٹ طیارے کے بلیک باکس سے ابتدائی معلومات سامنے آگئیں۔

روسی علاقے بیلگورود میں یوکرینی فوج کی طرف سے مار گرائے جانے والے طیارے کے حادثے ایک ہفتے بعد طیارے کے بلیک باکس کے ڈیٹا سے پتا چلتا ہے کہ جہاز کو باہر سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

گزشتہ روز طیارے میں سوار تمام 74 افراد حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے اور روس نے یوکرین پر طیارہ گرانے کا الزام عائد کیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق طیارے میں سوار یوکرینی فوجیوں کو قیدیوں کے تبادلے کے لیے بلگورود لے جایا جا رہا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس حادثے کے ایک دن بعد 25 جنوری کو روسی فوجی ٹرانسپورٹ طیارے کے دونوں بلیک باکس مل گئے تھے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بلیک باکس سے ملنے والے ابتدائی ڈیٹا کے مطابق طیارے کو باہر سے نشانہ بنایا گیا تھا۔ بلیک باکس کے ڈیٹا پر مزید کام جاری ہے۔

خیال رہے کہ اس طیارے کو گزشتہ ہفتے یوکرینی فوج کی طرف سے اس وقت مبینہ طور پر میزائل حملے میں مار گرایا گیا تھا جب وہ 65 یوکرینی قیدیوں کو لے جا رہا تھا۔

More Stories
قانون کی بار بار تشریح کرنے سے تنازعات جنم لیتے ہیں، چیف جسٹس عمر عطا بندیال