محکمہ موسمیات کی 31جنوری سے 4فروری کے دوران بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے 31جنوری سے 4فروری کے دوران بارشوں کی پیشگوئی کر دی جبکہ پہاڑوں پر برف باری کا امکان بھی ظاہر کر دیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے دو تین فروری کو موسلادھار بارشوں کے باعث بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے ماطقب مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک پر اثر انداز ہو رہا ہے چار فروری تک برقرار رہے گا۔ 31 جنوری سے چار فروری کے دوران ملک کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ظاہر کر دیاساتھ ہی ساتھ 31 جنوری سے چار فروری تک  چترال دیر سوات ایبٹ اباد، ہری پور کوہاٹ اور بنوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد خطہ پوٹھوہار میں ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے مری گلیات میں وقفے وقفے سے درمیانی سے تیز بارش اور  پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔ 31 جنوری سے چار فروری کے دوران اسلام آباد ، راولپنڈی ، خطہ پوٹھوار کا امکان گوجرانولہ ، حافظ آباد ، فیصل آباد ، جھنگ اور مختلف علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس کے علاوہ  2 سے تین فروری کے دوران سکھر ، لاڑکانہ ، کراچی ، جیکب آباد ، اور کشمور میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کر دیا ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابرالود رہے گا

More Stories
پاکستان ورلڈکپ کھیلے گا یا نہیں؟؟ ہائی پروفائل کمیٹی قائم