مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ سوچ کی ضرورت ہے، نگران وزیر اعظم

اسلام آباد : نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور ایران کو علاقائی سالمیت اور خودمختاری سمیت کئی چیلنجز درپیش ہیں جن سے باہمی اشتراک اور تعاون کے ذریعے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت نمٹنا ہو گا۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی تعلقات پر زور دیتے ہوئے نگران وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

نگران وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ملکوں کو درپیش چیلنجزسے بالخصوص ایک دوسرے کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کو باہمی اشتراک اور تعاون کے ذریعے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت نمٹنا ہو گا۔

نگران وزیراعظم نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے لیے نیک خواہشات کا پیغام دیتے ہوئے انھیں جلد پاکستان کے دورہ کی دعوت دی۔

More Stories
فواد چودھری کو مزید چھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا گیا