مسلم لیگ ن آئے گی مہنگائی مٹائے گی، سابق وزیراعظم نواز شریف

بورے والا : سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن آئے گی مہنگائی مٹائے گی، عوام کی مدد سے پاکستان کو مہنگائی سے واپس لائیں گے، ہر گھر میں روزگار ہوگا، پورے ملک میں موٹر ویز اور ہائی ویز کا جال بچھا دیں گے۔ اگر ن لیگ کی حکومت قائم رہتی تو آج یہاں کوئی نوجوان بے روزگار نہ ہوتا۔
بورے والا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ کتنے سالوں بعد آج آپ لوگوں سے مل رہا ہوں، آپ کو اتنے سال نہیں ملا بہت اداس ہوگیا تھا لیکن آج اتنا ہی خوش ہوں کہ آج پھر آپ لوگوں کے سامنے کھڑا ہوں۔ میں سمجھتا ہوں کہ بہت کچھ بدل گیا ہے، مجھے وہی پرانا وقت یاد آتا ہے کہ جب روٹی 4 روپے کی ملتی تھی۔تبدیلی کی وجہ سے بجلی مہنگی، روٹی 4 کے بجائے 20 کی، آٹا، گھی ہر چیز مہنگی ہوگئی ہے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ اپنے دور لوڈ شیڈنگ ختم کر دی تھی، ہمارے دور میں بل 500 روپے آتا تھا اب 20 ہزار روپے آتا ہے۔ لیکن افسوس ہوتا ہے کہ پاکستان کا کیا حال کر دیا ہے نہ بجلی ہے نہ پانی ہے اور نہ گیس ہے۔ اگر دوبارہ مسلم لیگ ن آئے گی تو سارا کچھ دوبارہ ٹھیک ہو جائے گا۔اس قوم نے نواز شریف کی خدمتیں یاد رکھی ہیں۔
نواز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر ہماری حکومت قائم رہتی تو آج یہاں کوئی نوجوان بے روزگار نہ ہوتا، ہرایک کے پاس اچھا کاروبار ہوتا، روشنی کے چراغ جل رہے ہوتے، ہر گھر خوشحال ہوتا۔ آپ کے سامنے ہی ہے کہ میں نے موٹر وے اپنی ذات کے لیے نہیں عوام کے لیے بنائی۔ موقع ملا تو بورے والا کو ضلع بناؤں گا اور عین ممکن ہے کہ بورے والا کو ایئرپورٹ بھی دے دوں۔
مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ شیر کے حق میں آج بورے والا نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے، جلسے کرنے والی جماعتوں کو ہر طرف ہمارے منصوبے نظر آرہے ہیں، ن لیگ کو کسی کے سامنے اپنی کارکردگی پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہے، ہر منصوبے پر نوازشریف کا نام لکھا ہوا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ تمام مخالف جماعتیں پنجاب آکر ووٹ مانگ رہی ہیں لیکن ن لیگ اپنی کاکردگی کی بنیاد پر الیکشن میں گئی ہے، ن لیگ کو اتنے ووٹ دیں کہ کامیاب ہو کر آپ کی خدمت کرسکے۔ ان کے اپنے صوبوں میں بچوں کے بچائے گدھے باندھے ہوئے ہیں۔تمام مخالف جماعتیں پنجاب آکر ووٹ مانگ رہی ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ پچھلی حکومت نے ہمیں جیلوں میں ڈالا، باقی جماعتوں نے ساؤتھ پنجاب کو اپنی سیاست کے لیے رکھا ہوا ہے، ہم نے ان کی خدمت کی ہے۔ ن لیگ کو کامیاب کرائیں وہاڑی میں بھی اسپتال بنائیں گے۔مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جس نے جنوبی پنجاب کی حقیقی معنوں میں خدمت کی ہے۔
مریم نوازکا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنایا گیا جسے کوئی بھی نہیں جانتا تھا، نوجوانوں کو بے روزگار دیکھ کر دل سے تکلیف محسوس کرتی ہوں۔ مسلم لیگ ن اور نوازشریف نے قوم کی ترجمانی کی ہے، نوازشریف نے ملک کو تاریکی سے نکالا تھا۔

More Stories
ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ نواز شریف کے ہاتھ سے پھسل چکا ہے، آصف کرمانی