جہاں امن نہیں وہاں کی معیشت مضبوط نہیں ہوتی، مولانا فضل الرحمٰن

ملتان : مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہےکہ جس ملک میں امن نہ ہو وہاں کی معیشت بھی مضبوط نہیں ہوتی، ہماری معیشت ناقص صورتحال کی وجہ سے کمزور ہوئی ہے۔ حکومتی پالیسی کے سبب ہی معیشت کمزور یا مضبوط ہوتی ہے۔
ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جمیعت علما اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ساڑھے 3 سال ملک پر فتنہ مسلط تھا، اس فتنے نے منصوبہ بندی کے تحت ملکی ایجنڈے اور معیشت کو نقصان پہنچایا۔ آج معیشت کی جو حالت ہے اسی فتنہ کی بدولت ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہماری سیاست شریعت کے مطابق ہے، شریعت پر چلنے کے لیے علم کا ہونا بہت ضروری ہے، دینی علم کی پختگی کے بغیر سیاست کا حق ادا نہیں کیا جاسکتا ہے۔
مولانا فضل الرحمنٰ نے کہا کہ عوام کے جانی، مالی عزت وآبرو کے حقوق اور ان کا تحفظ اہم مسئلہ ہے، آج جو سیاست ہو رہی ہے وہ شریعت کی نظر میں درست نہیں ہے۔ اس کو مفادات کی جنگ کہہ سکتے ہیں، مگر یہ سیاست نہیں ہے۔انتخابات زور شور پر ہیں، اور ہرامیدوار سوچتا ہے کہ کامیابی کے لیے الیکشن لڑوں گا، عوام نے منتخب کرنا ہے لیکن عوام سے یہی چاہتے ہیں کہ سوچ سمجھ کر اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں۔

More Stories
زراعت،تعمیرات پرٹیکس:پاکستان کی آئی ایم ایف کویقین دہانی