ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر بارش اوربرفباری کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔ کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اوربلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکا امکان ہے جبکہ رات میں بالائی خیبر پختو نخوا اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر  بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا کے میدانی علا قوں اور بالائی سندھ میں شدیددھند/سموگ چھائے رہے گی۔ شدید دھند کے باعث متاثرہ علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔ شہریوں کو انتہائی محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شما لی بلوچستان میں شدید سرد رہا۔ اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار ،پنجاب،خیبر پختونخوا کے میدانی علاقے اور بالا ئی سندھ کے اضلاع میں شدید دھند /سمو گ کی لپیٹ میں رہے۔

اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 12 ، سکردومنفی10، کالام ،گلگت، استور منفی 07، قلات، گوپس، سرینگرمنفی 05،چترال، میرکھانی منفی 04،بونجی، دیر،ہنزہ،پاراچنار، راولاکوٹ اور کوئٹہ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے موسم سرما کی بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کا خطرہ ظاہردیا ہے۔پی ڈی ایم اےنے کہا ہے کہ موسم سرما کی بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کا خطرہ بڑھ رہا ہے اور ملک بھر میں شدید خشک سردی ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق دسمبر کے بعد جنوری بھی بغیر بارش اور برفباری کے گزرنے کے قریب ہے جس سے خشک سردی سے کئی خطرات لاحق ہیں۔

More Stories
پاکستانی نژاد برطانوی صحافی کا سی این این کےخلاف مقدمہ