حکومت کی دعوت پر ایرانی وزیر خارجہ 29 جنوری کو پاکستان پہنچیں گے، نگران وزارت خارجہ

اسلام آباد : وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ حسین عبداللہ رواں ماہ 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

پاکستانی وزارتِ خارجہ کی جانب سے اس دورے کا اعلان گذشتہ ہفتے دونوں ممالک میں پیدا ہونے والی غیرمتوقع کشیدگی میں واضح کمی کا اشارہ ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے دونوں ممالک میں کشیدگی کا آغاز ایران کی جانب سے صوبہ بلوچستان کے سرحدی شہر پر حملے سے ہوا تھا۔ اس حملے کے بعد پاکستان نے ایران کے سرحدی گاؤں میں حملہ کرتے ہوئے بلوچ علیحدگی پسند تنظیموں سے منسلک شدت پسندوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔ان واقعات کے بعد دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات منقطع ہو گئے تھے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ایران اور پاکستانی وزارئے خارجہ کے درمیان دوبارہ ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں یہ اتفاق ہوا کہ دونوں ممالک کے سفیر 26 جنوری تک اپنے اپنے عہدوں پر واپس لوٹ سکتے ہیں۔

وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان کے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی دعوت پر ایران کے وزیر خارجہ 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ بھی کریں گے۔

More Stories
توشہ خانہ کیس : عدالت کا گواہ پیش کرنے کی مہلت دینے سے انکار، کل حتمی دلائل طلب کر لئے