این اے 17 ایبٹ آباد : سردار مہتاب عباسی کا پی ٹی آئی کے علی خان جدون کی حمایت کا اعلان

این اے 17 ایبٹ آباد سے سردار مہتاب عباسی نے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار علی خان جدون کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

این اے 17 ایبٹ آباد سے مسلم لیگ ن کو بڑی مشکلات کا سامنا ہے۔ دو پرانے سیاسی حریف ایک ہوگئے۔ سابق گورنر سردار مہتاب احمد عباسی اور سابق وزیر امان اللہ خان جدون عام انتخابات سے قبل ایک ہو گئے۔

مہتاب عباسی کے بیٹے شہریار عباسی نے کہا ہے کہ ہمارا گروپ چاہتا ہے کہ ہم علی خان جدون کی حمایت کریں، اپنے گروپ سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا کہ این اے 17 میں علی خان جدون کی حمایت کی جائے گی۔

علی خان جدون سابق  وفاقی وزیر امان اللہ خان جدون کے بیٹے ہیں ۔علی خان جدون گزشتہ انتخابات 2018 میں پی ٹی آئی کے ایم این اے رہ چکے ہیں ۔علی خان جدون کے والد امان اللہ جدون مشرف دور میں وزیر پیٹرولیم رہ چکے ہیں۔سال2008  کے عام انتخابات میں سردار مہتاب عباسی نے امان اللہ جدون کو ایبٹ آباد شہر کی نشست پر ہرایا تھا۔

مسلم لیگ ن کے امیدوار مہابت اعوان این اے سترہ سے امیدوار ہیں۔سردار مہتاب عباسی خود بھی این اے 16 ایبٹ آباد سے آزاد امیدوار ہیں۔

More Stories
پاکستانی برآمدات کیلئے یورپی منڈیوں میں ترجیجی رسائی برقرار رہے گی، یورپی یونین سفیر