اگر مُجھے نہ نکالا جاتا تو آج ہر فرد کے پاس باعزت روزگار ہوتا، نواز شریف

حافظ آباد : سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پانچ ججوں نے بیٹھ کر نواز شریف کو فارغ کردیا جو کہ 25 کروڑ عوام کا نمائندہ ہے۔ اگر نہ نکالا جاتا تو آج پتا ہے کیا ہوتا؟ آج حافظ آباد میں کوئی ایسا شخص نہ ہوتا جس کے پاس باعزت روزگار نہ ہوتا۔

حافظ آباد میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے جسلہ عام سے خظاب کرتے ہوئے کہا کہ 1990 میں پہلی مرتبہ عوام نے نواز شریف کو پہلی مرتبہ وزیراعظم بنایا، اگر اس دوران کوئی رکاوٹ نا آتی، اگر نواز شریف کو بار بار گرفتار نہ کیا جاتا، اگر نواز شریف کو جعلی مقدمات میں الجھایا نہ جاتا، وزارت اعظمیٰ سے فارغ نہ کیا جاتا تو آج پاکستان کا مقام مزید اونچا ہوتا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ میرا مشن پاکستان کو اس کے قدموں پر کھڑا کرنا ہے اور ہم اپنے اس مشن کو پورا کریں گے۔

More Stories
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل نے استعفیٰ دے دیا