پاکستان کا ایران کے سفیر کو ملک بدر کرنے اور اپنے سفیر کو واپس بلانے کا اعلان

اسلام آباد : پاکستان نے سرحدی خلاف ورزی پر ایران کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ایران سے اپنے سفیر کو بھی واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ نے پریس کانفرس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پاکستان ایران سے اپنے سفیر کو واپس بلا رہا ہے جبکہ ایرانی سفیر کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے کی گئی اس ’غیرقانونی‘ فضائی حدود کی خلاف ورزی کے نتیجے میں دو بچے ہلاک جبکہ تین لڑکیاں زخمی ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ ایران کی سکیورٹی فورسز نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صوبہ بلوچستان کے ایک سرحدی گاؤں ’سبزکوہ‘ میں رہائشی علاقے کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا۔

 

More Stories
نا اہلی کی مدت پانچ سال سے زیادہ نہیں ہوگی، قومی اسمبلی سے بل منظور