راولپنڈی میں شیخ رشید کا مقابلہ کرنے والے شہریار ریاض اور سیمابیہ طاہر کون ہیں؟

راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے 266 حلقوں میبں سے 240 حلقوں پرامیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے ماضی کے اتحادی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے مقابلے میں بھی امیدواوں کا اعلان کردیا ہے۔

شیخ رشید کے مقابلے میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 56 سے شہریار ریاض اور این اے 57 سے سیمابیہ طاہر کو میدان میں اترانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الہٰی اور چیئرمین بیرسٹر گوہر خان سے ملاقات کے دوران امیدوار نہ کھڑا کرنے کی درخواست کی تھی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے شیخ رشید احمد کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا۔

شہریار ریاض اور سیمابیہ طاہر کون ہیں؟
شہریار ریاض نے 2018 میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اس سے قبل وہ 2008 میں مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر راولپنڈی سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ 2013 کے انتخابات میں ن لیگ کا ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے وہ پارٹی سے دلبرداشتہ ہوئے اور 2018 میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

شہریار ریاض راولپنڈی یوسی ناظم بابو ریاض کے بیٹے ہیں، انہوں نے امریکا کی ٹیکساز یونیورسٹی سے بی بی اے اور سول انجینیئرنگ کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ وہ راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے بھی رکن رہ چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے سیاسی کیرئر کا آغاز 2002 میں کیا تھا لیکن کامیابی نہ حاصل کرسکے۔

پاکستان تحریک انصاف نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے مقابلے میں این اے 57 سے سیمابیہ طاہر کو بھی میدان میں اتارا ہے ۔

سیمابیہ طاہر پاکستان تحریک انصاف کی دیرینہ کارکن ہیں۔ وہ اسلام آباد ویمن ونگ اور یوتھ ونگ کا حصہ رہی ہیں جبکہ 2018 میں وہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر پنجاب اسمبلی کی رکن بھی رہ چکی ہیں۔

سیمبایہ طاہر اس وقت منظر عام پر آئی تھیں جب 2014 کے لاک ڈاؤن میں احتجاج کے دوران پولیس نے ان پر تشدد کیا تھا۔ سیمبایہ طاہر سماجی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ جر حصہ لیتی رہی ہیں۔

More Stories
آئی ایم ایف کو خط میں لکھ دیا ہے، قرض دیا تو اتارے گا کون: عمران خان