الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات سے متعلق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ اب امیدواران 24 دسمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکیں گے ۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں 2 دن کا مزید ضافی کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی میں نظر ثانی شدہ شیڈول جاری کردیا ہے۔ جس کے مطابق کاغذات نامزدگی اب 24 دسمبر تک جمع کرائے جاسکیں گے۔جے یو آئی،ن لیگ، بی اے پی نے وقت بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعتیں مخصوص نشستوںپر ترجیح فہرست  متعلقہ ریٹرننگ افسران کو جمع کرائیں۔ ریٹرننگ افسران کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 تا30 دسمبر تک کرینگے۔باقی تمام انتخابی سرگرمیاں شیڈول کے مطابق ہونگی۔ملک میں انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے۔

More Stories
کیا تحریک انصاف نے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کے فیصلے سے یوٹرن لے لیا؟