انسداد دہشتگردی کا مریم اورنگزیب کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم

لاہور : انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سابق وزیر اطلاعات و نشریات اور مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کو نو دسمبر تک گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کی جج عبہر گل نے مریم اورنگزیب کی عدالت میں عدم پیشی پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او کو وارنٹ کی تکمیلِ کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب سمیت دیگر کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کا مقدمہ پولیس نے درج کر رکھا ہے جس میں جاوید لطیف سمیت دیگر افراد بھی نامزد ہیں۔

More Stories
مجھ سے تحائف کا کیا صرف اس لیے پوچھا جا رہا ہے تاکہ مجھے نااہل کر سکیں؟، عمران خان