باکسنگ ڈے ٹیسٹ : آسٹریلیا کا پاکستانی شائقین کیلئے کرکٹ میلہ لگانے کا اعلان

میلبرن : کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستانی فینز کے لیے میلبرن میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوران کرکٹ میلہ لگانے کا اعلان کر دیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کیلئے ایم سی جی کے باہر پاکستان فین زون کو کرکٹ میلے کا نام دیا گیا ہے، کرکٹ میلہ ایم سی جی کے گیٹ نمبر 4 کے باہر لگایا جائے گا۔

کرکٹ میلے میں پاکستانی کھانوں کے ٹرک، ٹیپ بال کرکٹ میچ اور بچوں کے لیے رنگا رنگ سٹالز لگائے جائیں گے، اس دوران شائقین کرکٹ چارپائیوں پر بیٹھ کر بڑی سکرین پر میچ دیکھ سکیں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ کرکٹ میلہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے ابتدائی 3 روز تک جاری رہے گا، میچ کے پہلے روز ٹاس سے قبل پاکستانی فینز کے لیے خصوصی واک کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

More Stories
انتخابات کی تیاریاں تکمیل کے مراحل میں، پریزائیڈنگ افسران کو خصوصی ہدایات جاری