ملک میں عام انتخابات 8 فروری 2024 کو ہوں گے، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے عام انتخابات سے متعلق شیڈول جاری کردیا ہے۔ جس کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری 2024 کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری انتخابی شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 20 تا 22 دسمبر تک جمع کرائے جاسکیں گے۔ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 23 دسمبر کو جاری ہوگی۔ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 تا 30 دسمبر تک ہوگی۔

انتخابی شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کیخلاف اعتراضات 3 جنوری تک دائر کیے جاسکیں گے۔ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کیخلاف اپیلیں 10 جنوری تک سنی جائیں گی۔ امیدواروں کی حتمی لسٹ 11 جنوری کو جاری کی جائے گی۔ 12 جنوری تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جا سکیں گے جبکہ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کو 13 جنوری کو انتخابی نشان الاٹ ہوں گے۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے  چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ تحریک انصاف کا مخالف نہیں ہوں، انہوں نے میری نامزدگی کی، اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ تمام جماعتوں کو لیول پلئنگ فیلڈ دی جائے، پی ٹی آئی کے تمام مقدمات کے فیصلے میرٹ پر ہوں گے۔

سکندر سلطان راجا نے مزید کہا کہ حلقہ بندیاں بلکل ٹھیک ہوئی ہیں، میں نے کبھی نہیں کہا کہ الیکشن میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ اگر کسی  کو آر او سے متعلق اعتراض ہے تو الیکشن کمیشن سے رجوع کرے الیکشن کمیشن اعتراض پر ریٹرننگ آفیسر کو تبدیل کرسکتا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ ڈی سی اسلام آباد کا کوئی بڑا ایشو نہیں ہے، بڑے بڑے برج الٹ گئے، ڈی سی اسلام آباد کے حوالے سے تمام معاملات کو دیکھا گیا۔

More Stories
الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے نگران وزیراعظم اہم فیصلے کر سکے گا، اسحاق ڈار