انتخابی شیڈول تیار ہے، میں کبھی نہیں کہا کہ انتخابات تاخیر سے ہوں گے، سکندر سلطان راجہ

اسلام آباد : چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ الیکشن شیڈول تیار ہے۔میں نے کبھی نہیں کہا کہ الیکشن میں تاخیر ہو سکتی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن شیڈول تیار ہے۔میں نے کبھی نہیں کہا کہ الیکشن میں تاخیر ہو سکتی ہے۔خبر دینے سے پہلے تصدیق کر لیا کریں۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ کل ہمارا اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں  ہوا تھا،آج ہم نے دو رپورٹس بنائی ہوئی تھیں، آج چیف جسٹس سے ملاقات خوش گوار رہی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا تھا کہ ڈی سی اسلام آباد کا کوئی بڑا ایشو نہیں ہے، بڑے بڑے برج الٹ گئے، ڈی سی اسلام آباد کے حوالے سے تمام معاملات کو دیکھا گیا۔

More Stories
توشہ خانہ فوجداری کیس : عمران خان کی آج نیب میں پیشی سے معذرت