حکومتی سرکاری اسکیم کے تحت حج 2024 کی درخواستوں کی وصولی کا آغاز آج سے ہوگا

اسلام آباد : حج درخواستوں کی وصولی آج سے شروع ہوگی۔ 1 لاکھ 97 ہزار سے زائد فریضہ حج کی سعادت حاصل کرسکتے ہیں۔ سرکاری حج کیلئے 89 ہزار درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2024 کیلئے 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے جس کیلئے 15 نامزد بینکوں میں حج درخواستیں وصول کی جارہ رہی ہیں  ۔

اعلامیہ کے مطابق واضح رہے کہ 16 دسمبر2024 تک کارآمد پاکستانی پاسپورٹ پر درخواستیں جمع کروائی جاسکیں گی ۔ پاسپورٹ اپلائی کرنے کے ٹوکن پربھی حج درخواست پراسیس ہو سکے گی۔ مقررہ تعداد سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی۔

اعلامیہ کے مطابق پہلی بارمحرم کے بغیر خواتین حج ادا کرسکیں گی۔ سپانسرشپ سکیم کے تحت 25 ہزارنشستیں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر جمع ہونگیں

More Stories
اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی کل تک مؤخرکردی