بلے کا نشان برقرار رہے گا، تحریک انصاف کو 20 دن میں دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دے دیئے۔ کمیشن نے پی ٹی آئی کو بیس روز میں دوبارہ انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے۔الیکشن کمیشن نے فیصلے میں  کہا گیا کہ پی ٹی آئی کو بیس روز میں انٹرا پارٹی انتخابات کرائے اور  انتخابات کے بعد سات روز میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا گیا۔الیکشن کمیشن کی خاتون آفیسر صائمہ  جنجوعہ نے کمیشن کا فیصلہ پڑھ کر سنایا جس میں کہا گیا کہ  کہ پی ٹی آئی کے اس سے قبل  انٹراپارٹی انتخابات  آئین کے مطابق شفاف نہیں تھے۔بلے کا نشان پی ٹی آئی کے پاس رہے گا۔

انتخابات کے سات دن کے اندر الیکشن کمیشن میں رپورٹ جمع کروائی جائے فیصلہ اور یہ کہ ہم انتہائی فیصلہ نہیں کر رہے، پی ٹی آئی 20 میں انٹرا پارٹی الیکشن کروائے اورانتخابات کے سات دن کے اندر الیکشن کمیشن میں رپورٹ جمع کروائی جائے۔ناکامی کی صورت میں کارروائی کی جائے گی۔

انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کیا تھا۔ پانچ سماعتوں کے بعد الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات  سے متعلق فیصلہ تیرہ ستمبر کو محفوظ کیا تھا جو آج سنا دیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ تحریک انصاف نے پارٹی آئین 2022 کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات نہیں کرائے اگر شوکاز پر مناسب جواب نہ دیا گیا تو پارٹی سے بلے کا نشان واپس لے لیا جائے گا۔

پی ٹی آئی نے اپنے جواب میں الیکشن کمیشن کے اعتراضات پر مؤقف اختیار کیا تھا کہ جون 2022 میں انٹراپارٹی الیکشن پارٹی آئین 2019 کے مطابق کرا کر تفصیلات جمع کرائیں۔

پی ٹی آئی کی قیادت نے نیا پارٹی آئین ستمبر 2022 میں الیکشن کمیشن کو جمع کرایا، جسے کمیشن کے اعتراض کے بعد واپس لے لیا گیا اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن میں پارٹی قیادت کی طرف سے بیان حلفی بھی جمع کرا دیا گیا تھا۔

More Stories
کورونا وباء کے دوران مالیاتی اداروں سے ملنے والی امداد 620 کاروباری افراد میں بانٹنے کا انکشاف