تحریک انصاف نے عثمان بزدار،خسرو بختیار کوپارٹی سے نکال دیا

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت 22 سابق ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے پر 22 ارکان کو پارٹی سے نکالا گیا اورپارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کردی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سابق ایم این اے سردار محمد خان لغاری اور خسرو بختیار کی بنیادی رکنیت بھی ختم کردی گئی ہے۔اس کے علاوہ جاوید اختر انصاری، فاروق اعظم ملک، محمد اختر ملک، سید محمد ندیم شاہ، احتشام الحق، بہاول خان عباسی، سبین گل کو بھی پی ٹی آئی سے فارغ کردیا گیا۔

پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق میاں شفیع محمد، سید محمد اصغر شاہ، میاں طارق عبداللہ، محمد افضل، احسن الحق، سلیم اختر، محمد ظہیر الدین خان کی بھی پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی ہے۔مخدوم افکار الحسن، راجہ محمد سلیم، اکرم کانو، محی الدین سولنگی کو بھی پارٹی سے فارغ کردیا گیا ہے۔

More Stories
’میں زندہ ہوں‘، اداکارہ پونم پانڈے نے اپنی موت کی جھوٹی خبر کیوں دی؟