خانہ کعبہ کوغسل دینے کی تیاریاں مکمل

سعودی عرب : خانہ کعبہ کوغسل دینے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، حرمین شریفین کے امور کی صدارت عامہ کے سربراہ شیخ الرحمان السدیس کے مطابق خانہ کعبہ کو 2 اگست بدھ کے روز غسل دیا جائے گا۔
عرب میڈیا کے مطابق خانہ کعبہ کے دروازے سے پردہ ہٹا دیا گیا ہے تاکہ بعد از نماز فجر خانہ کعبہ کو سالانہ غسل دیا جا سکے۔

حرمین شریفین کی صدارت عامہ کی ہدایت پر خانہ کعبہ کے اندرونی دیواروں کو آب زم زم، مشک اور عرق گلاب سے دھویا جائے گا۔حرمین شریفین کو دھونے کی سعادت حاصل کرنے والے مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق خانہ کعبہ کے اندرونی فرش کو آبِ زم زم، عرقِ گلب اور عود کے عطر سے دھویا جائے گا۔جس کے بعد کھجور کے پتوں سے فرش اور دیواروں کو خشک کیا جائے گا۔خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں اور فرش کو سفید کپڑے کی مدد سے چمکایا بھی جائے گا۔امورِ حرمین شریفین کے صدر الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس خانہ کعبہ کو غسل دینے کے عمل کی نگرانی کریں گے۔

More Stories
آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر کو ان کے عہدوں سے ہٹانے کا حکم