بحران سے نکل کردم لیں گے،بھکاری کا کشکول اٹھا کر پھینکنا ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

خانیوال : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فوج عوام سے اور عوام فوج سےہے۔ پاکستان کو موجودہ بحران سے نکال کر دم لیا جائے گا۔ تمام پاکستانیوں نے بھکاری کا کشکول باہر اُٹھاکر پھینکنا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو تمام نعمتوں سے نوازا ہے،ہمیں دنیا کی کوئی طاقت ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی۔

خانیوال میں گرین پاکستان انی شی ایٹو کے فلیگ شپ پراجیکٹ ”خانیوال ماڈل ایگریکلچر فارم“ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈز اینڈ سیکورٹی طارق بشیر چیمہ مہمان خصوصی جبکہ چیف آف آرمی اسٹاف سید عاصم منیر نے بطور اعزازی مہمان کے شرکت کی۔ تقریب میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب، حکومتی افسران، زرعی ماہرین، اہم شخصیات اور سینئر آرمی افسران بھی موجود تھے۔

‘لینڈ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم ۔ سینٹر آف ایکسیلنس“ کے قیام کے بعد فوڈ سیکورٹی پر منعقد ہونے والے قومی سیمینار میں ”گرین پاکستان انی شی ایٹو“ کا آغاز ہوا تھا’اس فلیگ شپ فارم کا افتتاح اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ایک کوشش ہوگا کہ پاکستان نہ صرف خوراک کو محفوظ بنانے بلکہ کثیر برآمدات کے لئے خاطر خواہ پیداوار کو یقینی بنا کر قومی معیشت کو دوام بخشے گا۔

شرکاءنے قلیل وقت میں جدید ترین فارم قائم کرنے اور پاکستان میں زراعت کی نئی سطح متعارف کرانے کیلئے کاوشوں کو سراہاچیف آف آرمی اسٹاف نے ”گرین پاکستان انی شی ایٹو“ اور زرعی اصلاحات لانے کے لئے حکومت پاکستان کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایتے ہوئے کہا کہ فوج عوام سے اور عوام فوج سےہے۔ پاکستان کو موجودہ بحران سے نکال کر دم لیا جائے گا۔ پاکستانی قوم غیرت مند اور باصلاحیت ہے ،تمام پاکستانیوں نے بھکاری کا کشکول باہر اُٹھاکر پھینکنا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو تمام نعمتوں سے نوازا ہے،ہمیں دنیا کی کوئی طاقت ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان میں زرعی انقلاب آکر رہے گا ،اس ماڈل فارم کی طرز کے جدید فارم بنائیں گے جس سے چھوٹے کسان کو فائدہ ہوگا۔ ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے، عوام اور ریاست کا رشتہ محبت اور احترام کا ہے۔سیکیورٹی اور معیشت کا چولی دامن کا ساتھ ہے، سیکیورٹی کے بغیر معیشت اور معیشت کے بغیر سیکیورٹی نا گزیر ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے وفاقی وزیر غذائی تحفظ طارق بشیر چیمہ نے تقریب سے خطاب اور ماڈل فارم کا افتتاح کیا۔ وفاقی وزیر نے فون گرو انتظامیہ کی جانب سے مشینی اور تکنیکی طور پر ترقی کے حامل فارم کے قیام کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا جو سب کے لئے ایک رول ماڈل ہوگا۔

More Stories
آئی ایم ایف پلان پر رضامند، ایگزیکٹوبورڈ اجلاس آج، پاکستان ایجنڈے میں شامل