نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی دنیا کی 100 بہترین یونیورسٹیز میں شامل

اسلام آباد : نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اور پاکستان کو بڑا اعزازحاصل ہو گیا ہے۔

دا وولڈ یونیورسٹیز رینکینگ فار انوویشن نے سالانہ رینکنگ جاری کر دی ہے۔ نیوٹیک یونیورسٹی دنیا کی 100 یونیورسٹیز میں شامل انڈسٹری ڈویلپمنٹ میں اپنا لوہا منوانے میں کامیاب ہوئی ہے۔

پانچ سال پہلے بننے والی نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر دیا۔ نیوٹیک یونیورسٹی دنیا کی سو یونیورسٹیز میں شامل جو انڈسٹری ڈویلپمنٹ میں دنیا کی سو بہترین یونیورسٹیز میں شامل ہو گئی۔ قلیل مدت میں نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نے نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی نام کما لیا یے۔

یونیورسٹی کے ریکٹر جنرل ر معظم اعجاز کا کہنا ہے کہ نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دا وولڈ یونیورسٹی رینکینگ فار انوویشن کی جانب سے دنیا کی سو یونیورسٹیز میں شمار ہونا ادارے کی بڑی کامیابی ہے۔ اس میں اساتذہ کی انتھک محنت اور طالب علموں کی اپنے تعلیمی  شعبے میں مہارت کا اہم کردار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا سلوگن ہی یونیورسٹی فار انڈسٹری ہے۔

More Stories
الیکشن کمیشن کی پی ٹی آئی کے انتخابی نشان سے متعلق حکم امتناع پر نظرثانی کی درخواست دائر