پرویز خٹک کا نئی سیاسی جماعت پی ٹی آئی پارلیمنٹیرنز کے قیام کا اعلان

اسلام آباد : سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویزخٹک نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹرینز کے نام سے نئی پارٹی بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان بھی نئی سیاسی جماعت میں شامل ہیں۔

پی ٹی آئی پارلیمینٹرینز کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے 57 سابق ارکانِ اسمبلی نے پرویز خٹک کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیراشتیاق ارمڑ ، شوکت علی، ارباب وسیم، محب اللہ، اور شفیق آفریدی نئی پارٹی کا حصہ ہیں۔

ارکانِ اسمبلی نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی وجہ سے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کی ہیں۔ اجلاس میں سابق اراکین کے پی اسمبلی ڈاکٹر آسیہ اسد ، صومی فلک ناز اور ولسن وزیر بھی شریک رہیں جبکہ سابق اراکین کے پی اسمبلی ضیاء اللہ بنگش،آغاز اکرام اللہ گنڈاپور، غزن جمال، ابراہیم خٹک، احمدحسین شاہ اور احتشام جاوید اکبر بھی اجلاس میں شریک رہے۔

پرویز خٹک کے مطابق سانحہ 9 مئی جیسے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں پاکستان کی وجود سے ہی ہم سب کا وجود ہے اورتحریک انصاف کا خیبرپختونخوا سے مکمل خاتمہ ہوگیا۔

More Stories
صدر مملکت نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دیئے، وفاقی کابینہ بھی تحلیل