محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کی مزید پیشگوئی کر دی

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کر دی، آج سے  17 جولائی کے دوران ملک کے بیشر علاقوں میں بادل برسیں گے، چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے، محکمہ موسمیات نے طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں آج سے ملک میں داخل ہونگی، جو بالائی و وسطی علاقوں میں اثرانداز ہونگی،بدھ سے 17 جولائی کے دوران آزاد کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مری، گلیات، اسلام آباد سمیت گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔موسلادھار بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، آندھی جھکڑ چلنے سے کمزور انفراسٹرکچر اور سولر پینل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے  تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔

More Stories
تحریک انصاف نے عثمان بزدار،خسرو بختیار کوپارٹی سے نکال دیا