انسداد دہشتگردی کے مقدمات : عمران خان سمیت دیگر ملزمان کو دوبارہ طلب

اسلام آباد : انسداد دہشتگردی کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر ملزمان کو دوبارہ طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج ابو الحسنات ذولقرنین نے جوڈیشل کمپلکس حملہ ودیگر دہشتگردی کے پانچ مقدمات میں طلبی کی درخواست پر سمات کی۔ عدالتی طلبی کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی سمیت دیگر رہنما پیش نہ ہوئے۔

عمران خان کے وکیل سردار مصروف نے عدالت کو بتایا کہ ہمیں کل رات کو میڈیا سے پتہ چلا ،کوئی آئندہ تاریخ مقرر کر دیں، کوئی ایک تاریخ مقرر کردیں تاکہ عدالت میں پیش ہو سکیں، جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ میں جب طلب کروں آپ سب نے پیش ہونا ہے،میں چاہتا ہوں ان کیسز کو نمٹایا جائے ، کیسز کے شواہد ریکارڈ کرکے نمٹایا جائے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان کو دوبارہ طلب کرتے ہوئے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ۔ عدالت نے تھانہ رمنا میں درج دو مقدمات کی سماعت 13 جولائی تک ملتوی کر دیہے۔ تھانہ گولڑہ میں درج مقدمہ 14 جولائی ، تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمہ 20 جولائی اور تھانہ سنگجانی میں درج مقدمہ 21 جولائی تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

More Stories
نواز ، زرداری ملاقات، نگران سیٹ اپ اور عام انتخابات پر مشاورت