پاکستان میں دوسرا زرعی انقلاب رونما ہونے جارہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

گرین پاکستان انیشی ایٹیوپاکستان کیلئے دوسری بڑی گرین ریولوشن ثابت ہوگا، سیمینار سے خطاب

اسلام آباد : زراعت و غذائی تحفظ پر قومی سیمینار میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کی مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت۔وزیراعظم نے کہا کہ گرین پاکستان انیشی ایٹیوپاکستان کیلئے دوسری بڑی گرین ریولوشن ثابت ہوگا۔حکومت اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل سے زراعت کے ساتھ تمام شعبوں میں مکمل فائدہ اٹھائے گی۔ پاکستان میں دوسرا زرعی انقلاب رونما ہونے جارہا ہے، گرین اینی شیٹو پروگرام سے زرعی معیشت ایک سے دو سال میں بحال ہوجائے گی۔

زراعت و غذائی تحفظ پر قومی سیمینار سے وزیر اعظم کا خطاب۔کہا کہ حکومت اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل سے زراعت کے ساتھ تمام شعبوں میں مکمل فائدہ اٹھائے گی،گرین پاکستان انیشی ایٹیو پاکستان کیلئے دوسری بڑی گرین ریولوشن ثابت ہوگا،یہ دوسری گرین ریولوشن انشاء اللہ پاکستان کیلئے ترقی کی راہیں کھولے گی۔وزیراعظم نے زراعت اور لائیوواسٹاک کی نمائش کا بھی دورہ کیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی اس سیمینار میں اعزازی مہمان کے طور پر شرکت،آرمی چیف نے بھی سیمینار سے خطاب کیا اور شرکاء کو یقین دلایا کہ پاک فوج سپیشل انوسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے تحت تمام حکومتی اقدامات جیسے کہ گرین پاکستان انیشی ایٹیو میں پاکستانی قوم کی امنگوں پر پوری اترے گی۔

سیمینار میں وفاقی وزراء، سندھ اور پنجاب کے وزراء اعلی، چاروں صوبوں کے چیف سیکٹریز، زرعی ماہرین، اعلی عسکری افسران اور ملک بھر سے کسانوں کی بڑی تعداد کی شرکت،برطانیہ، اٹلی اسپین، چین، بحرین، قطر، سعودی عرب، ترکیہ اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے سفارتکار اور سرمایہ کاروں نے بھی سیمینار میں شرکت کی۔

زرعی، ٹیکسٹائل، چمڑے اور لائیوو اسٹاک کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے حکومت اور پاک فوج کے زراعت کی ترقی پر خصوصی توجہ کی تعریف کی.ماہرین نے اس حوالے سے جدت، پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ اور چھوٹے کسان تک معاشی فوائد پہنچانے کے اقدام کو بھی سراہا،شرکاء نے پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے پاک فوج کی اس خصوصی شعبے پر توجہ پر تعریف کی۔

More Stories
’آپ نے کریلے کا جوس تو نہیں پیا‘؟ وسیم اکرم کے نشانے پر کون تھا؟