نا امیدی کفر،دنیا کی کوئی طاقت ہمیں ترقی سے نہیں روک سکتی، آرمی چیف

یہ مٹی بڑی زرخیز ہے، اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہونا، اللہ کی رحمت سے صرف کافر مایوس ہوتے ہیں، پاکستان نے ترقی کی منازل طے کرنی ہیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا سیمینار سے خطاب

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ناامیدی کفر ہے،پاکستان ایک بار پھر سرسبز ہوگا۔۔زراعت و غذائی تحفظ سے متعلق گرین پاکستان سیمینار سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کا خطاب میں کہنا تھا کہ یہ مٹی بڑی زرخیز ہے۔ہم سب یہاں پاکستان کو ایک بار پھر سر سبز کرنے کیلئے جمع ہوئے ہیں۔پاکستان کو اللّٰہ نے بہت سی نعمتوں سے نوازا ہے۔ہم باصلاحیت قوم ہیں ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ ہم مل کر اسکی ترقی میں حصہ ڈالیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ ہم پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے بحیثیت ادارہ مکمل جانفشانی اور قلب و روح کے ساتھ اس مرحلہ کی تکمیل کیلئے ہر ممکنہ تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہونا، اللہ کی رحمت سے صرف کافر مایوس ہوتے ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ مسلمانوں کیلئے دو ہی حالتیں ہیں جب اس پر مصیبت آتی ہے تو وہ صبر کرتا ہے جب خوشی ملتی ہے تو وہ شکر ادا کرتا ہے۔پاکستان نے ترقی کی منازل طے کرنی ہیں اور دنیا کی کوئی طاقت اس کو ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی۔ہمارے پاس ہر طرح کی صلاحیت موجود ہے جو پاکستان کو عروج پر لے جاسکتی ہے۔

More Stories
ایل پی جی گیس کی قیمت میں 19 روپے 45 پیسے فی کلو کمی