استحکام پاکستان پارٹی نے پی ٹی آئی تحلیل کرنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے پاکستان تحریک انصاف کو تحلیل کرنےکیلئےسپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے،درخواست میں چیئرمین تحریک انصاف پر ملک دشمنی کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین نے ریاستی اداروں پر براہ راست حملہ کیا،عدلیہ مخالف بیانات کے ساتھ ساتھ فوج اور اسکی تنصیبات پر حملہ کیا گیا، تحریک انصاف کے چیئرمین نے نہ صرف بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی بلکہ آئین پاکستان کی بھی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ تحریک انصاف کو بطور پارٹی تحلیل کیا جائے،درخواست میں تحریک انصاف کےچیئرمین کےخلاف تمام ثبوت اور بیانات شامل ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے چیف جسٹس کو لکھا گیا خط بھی درخواست کا حصہ ہے۔

درخواست میں چیئرمین تحریک انصاف، صدر تحریک انصاف پرویز الٰہی، وزارت قانون، وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔ سیکرٹری دفاع، وزیراعظم شہبازشریف، وزیر دفاع خواجہ آصف کو بھی درخواست میں فریق ہیں۔

More Stories
190 ملین پاؤنڈ کیس: نیب نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو دوبارہ طلب کر لیا