خالصتان ٹائیگر فورس کے سربراہ ہردیپ سنگھ نجر کا قتل، بھارت میں شدید مظاہرے جاری

خالصتان ٹائیگر فورس کے سربراہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل پر بھارت میں شدید مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ کینیڈین حکومت ہردیپ سنگھ نجر کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرے۔آزاد خالصتان کی زور پکڑتی تحریک پر مودی سرکار شدید دباوٴ میں ہے۔

بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں سکھ مظاہرین کا بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ضلعی ہیڈکوارٹر کے باہر بڑا مظاہرہ ہوا سکھ مظاہرین کاکہناہے کہ را سکھ رہنماوٴں کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث ہے، کینیڈین حکومت ہردیپ سنگھ نجر کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرے۔ہردیپ سنگھ نجر کے قاتل پردھان منتری مودی،ہوم منسٹر امت شاہ، وزیر خارجہ جے شنکر اور اجیت دوول ہیں۔ ہردیپ سنگھ نجر کو بدنام زمانہ بھارتی ایجنسی را کے قاتلوں نے 18 جون کو کینیڈا میں گردوارے کے باہر قتل کر دیا تھا۔

اپریل میں سکھ رہنما امرت پال سنگھ کی گرفتاری کے بعد سے بھارت میں آزاد خالصتان تحریک میں شدید اضافہ ہوا ہے رواں سال سان فرانسسکو میں بھارتی قونصل خانے پر دو مرتبہ سکھ مظاہرین نے احتجاجی مظاہرہ کیافروری 2023 میں بھی آسٹریلیا کے شہر برسبین میں 60 ہزار سکھوں نے آزاد خالصتان کے حق میں ووٹ ڈالا تھا مارچ 2023 میں لندن میں بھارتی ہاء کمیشن کی عمارت پر سکھ مظاہرین نے خالصتانی پرچم لہرایا تھا مودی کے گزشتہ امریکی دورے پر بھی سکھ مظاہرین اور انسانی و صحافتی حقوق کی تنظیموں نے شدید مظاہرے کیے۔

More Stories
آئی ایم ایف معاہدے کی حمایت الیکشن تک کیلئے کر رہے ہیں، عمران خان