سالانہ 24 لاکھ روپے تک آمدن پر ٹیکس 2.5 فیصد اضافہ

فنانس ترمیمی بل کی قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سالانہ 24 لاکھ روپے تک آمدن پر ٹیکس  2.5 فیصد اضافہ ہوگا۔

دستاویز کے مطابق سالانہ 24 لاکھ روپے تک آمدن پر انکم ٹیکس 20 سے بڑھا کر  22.5 فیصد کردیا گیا ہے، سالانہ 24 لاکھ آمدن پر ایک لاکھ  65 ہزار روپے فکس انکم ٹیکس بھی عائد ہوگا،سالانہ  36 لاکھ روپے تک آمدن پر انکم ٹیکس  25 فیصد سے بڑھا کر  27.5 فیصد کردیا گیا

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ سالانہ  36 لاکھ روپے تک آمدن پر 4لاکھ  35 ہزار روپے فکس انکم ٹیکس بھی عائد ہوگا،سالانہ  60 لاکھ سے زائد آمدن پر انکم ٹیکس  32.5 سے بڑھا کر 35 فیصد کردیا گیا ہے جبکہ سالانہ  60 لاکھ سے زائد آمدن پر 10 لاکھ 95 ہزار روپے فکس انکم ٹیکس بھی عائد ہوگا۔

More Stories
حکومت کا فیصلہ ہے کہ وہ کس کو بورڈ کا چیئرمین نامزد کرتی ہے، نجم سیٹھی