حکومت نے ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کا بورڈ تشکیل دے دیا

وفاقی حکومت نے ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کا بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔ ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی بورڈ کی وفاقی کابینہ سے سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری لی گئی ہے۔

ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی بورڈ کے چیئرمین خالد پرویز ہوں گے جبکہ وقار ایوب، راشد احمد، انجنیئر شبیر احمد جیلانی بورڈ ارکان میں شامل ہیں، لیفٹنٹ کرنل ریٹائرڈ انجینئر سلیم رضا بورڈ ارکان کا حصہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینئر جوائنٹ سیکرٹری پاور ڈویژن اور ڈپٹی سیکرٹری وزارت خزانہ ارکان میں شامل ہوں گے۔ ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کا بورڈ تین سال کیلئے تشکیل دیا گیا ہے۔

ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی بورڈ کی وفاقی کابینہ سے سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری لی گئی ہے۔

More Stories
9 مئی کے واقعات ، پاک فوج اور سپہ سالار کے خلاف سازش تھے، شہباز شریف