حکومت اور ٹی ایل پی کے مذاکرات کامیاب، تحریک لبیک پاکستان کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان

تحریک لبیک پاکستان نے حکومت کے ساتھ معاہدے کے بعد اپنے پاکستان بچاؤ مارچ کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
تحریک لبیک پاکستان نے حکومت سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے امریکی حکومت سمیت دنیا کے سامنے رکھنے کا مطالبہ کر دیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی کوشش کی جائے گی۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے ٹی ایل پی رہنما کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مذاکرات کی کامیابی اور معاہدے کا اعلان کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر توہین رسالت کیخلاف کارروائی کے لیے اتفاق رائے سے ایک طریقہ کار طے کیا ہے، اس سلسلے میں حکومت اور ٹی ایل پی نمائندوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے، اس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لوگ بھی شامل ہوں گے۔
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی یقین دہانی کرائی، آئندہ دنوں میں پیٹرولیم قیمتوں میں واضح کمی آئےگی ، ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو چھیاسی سال قید کی سزا دینا نا انصافی ہے،عافیہ صدیقی کے معاملے پر خط لکھے گئے ، کانگریس ارکان کو خط لکھنے والے عافیہ صدیقی کا معاملہ بھی دیکھیں۔
وزیر داخلہ رانا ثناء نے کہا کہ پچھلی حکومت میں انہی مسائل کو خوش اسلوبی سے حل نہیں کیا گیا تھا جس کی وجہ سے ملک میں بدامنی ہوئی۔ ٹی ایل پی نے تدبر سے اس معاملے کو حل کیا، اپنے احتجاج کو اس معاہدے کی شکل میں ختم کرنے کی حامی بھری۔
تحریک لبیک کے رہنما شفیق امینی کا کہنا تھا کہ حکومت نے پرامن طریقے سے ہمارے مطالبات تسلیم کیے، امید ہے سابقہ تلخ تجربات نہیں دہرائے جائیں گے اور معاہدے پر عمل کیا جائے گا۔

More Stories
عالمی عدالت انصاف نے یوکرین کا روسی جارحیت پر دائر مقدمہ مسترد کر دیا