قومی اسمبلی کی مدت پوری ہونے کی صورت میں انتخابات 60 دن میں کروانا ہوں گے

حکومت انتخابی مہم کےلیے زیادہ وقت حاصل کرنے کی وجہ سے نومبر والے آپشن پر غور کررہی ہے، حتمی فیصلے کیلئے اتحادیوں کا سربراہی اجلاس عید کے بعد ہوگا۔ذرائع کے مطابق تیرہ اگست کو قومی اسمبلی کی مدت پوری ہونے کی صورت میں انتخابات 60 دن میں کروانا ہوں گے۔
عام انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر اتحادی حکومت کی قبل از وقت قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر مشاورت جاری ہے، ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات میں بھی اس پر غور کیا گیا۔قومی اسمبلی کی آئینی مدت 13 اگست 2023 کو مکمل ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نومبر کے پہلے ہفتے میں انتخابات کروانے کیلئے نو یا دس اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر مشورے کررہی ہے، تیرہ اگست کو قومی اسمبلی کی مدت پوری ہونے کی صورت میں انتخابات 60 دن میں کروانا ہونگے،وقت سے پہلے تحلیل کی صورت میں نوے دن میں کروانا ہونگے ، نوے دن کے آپشن کی صورت میں انتخابات نومبر میں ہونگے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت انتخابی مہم کےلیے زیادہ وقت حاصل کرنے کی وجہ سے نومبر والے آپشن پر غور کررہی ہے، حتمی فیصلے کےلیے اتحادیوں کا سربراہی اجلاس عید کے بعد ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف اس معاملے پر نواز شریف سے آئندہ ہفتے لندن میں ملاقات بھی کرینگے، وزیراعظم عالمی کانفرنس میں شرکت کےلیے پیرس جاتے لندن مختصر قیام کرینگے، نوازشریف اور شہباز شریف کی ملاقات بائیس جون کو متوقع ہے۔

More Stories
سوشل میڈیا صارفین کا ڈیٹا محفوظ،ای سیفٹی بل کابینہ سے منظور