بغاوت پر اکسانے کا کیس: فواد چودھری پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

اداروں کیخلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سمیت کمیشن کے دیگر اراکین کو دھمکیاں دینے کیخلاف فواد چودھری کے خلاف مقدمے کی سماعت کی۔
فواد چودھری عدالت کے روبرو پیش ہوئے ، عدالت نے فواد چودھری پر فرد جرم عائد کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔
دوران سماعت عدالت کا کہنا تھا کہ 24 جون کو فواد چودھری پر فرد جرم عائد کی جائے گی، عدالت نے مقدمے کی نقول بھی فواد چودھری کو فراہم کردی ہیں۔
اس کیس میں فواد چودھری کو 25 جنوری کو لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا، یکم فروری کو سیشن کورٹ نے ان کو ضمانت پر رہائی کا حکم دیا تھا۔

More Stories
امریکا نے ترکیہ کو 40 ایف 16 لڑاکا طیارے فروخت کرنے کی منظوری دےدی