حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد : حکومت نے ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ 16 سے 30 جون تک قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔

اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ ایک ماہ میں پیٹرول کی قیمت میں20 روپے اور ڈیزل کی قیمت 35 روپے فی لٹر کم کی گئی، لہٰذا قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا جارہا۔

پٹرول262 روپے فی لٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل 253 روپے فی لٹر فروخت ہوگا، مٹی کا تیل 164 روپے 07 پیسے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل 147 روپے 68 پیسے فی لٹر فروخت ہوگا۔

اوگرا کی جانب سے وزارت خزانہ کو پٹرول کی قیمت میں 5 سے 10 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز دی گئی تھی۔

 

More Stories
تمام فریقین اور سیاسی جماعتوں کو لیول پلینگ فیلڈ مہیا کی جانی چاہیے،الیکشن کمیشن