بلیم گیم، تفریق کی سیاست نہیں ہوگی، عوام کی توقعات پر پورا اتروں گا، مرتضیٰ وہاب

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے نو منتخب مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اب بلیم گیم اور تفریق کی سیاست نہیں ہوگی، اہلیان کراچی کی توقعات پر پورا اتروں گا۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے نومنتخب مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ مسائل حل کرنے کیلئے وفاق، صوبائی حکومت سے مدد لیں گے، شہر کے حالات بہتر کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ ہم نے کراچی شہر میں نئی بسیں لانے کا وعدہ پورا کیا، ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتربنا رہے ہیں، اورنج لائن ہم نے چلا دی، باقی منصوبوں پر کام جاری ہے، پانی کراچی شہر کا بنیادی مسئلہ ہے، کے فور منصوبے پر کام کیا جا رہا ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کے ایم سی کو پاؤں پر کھڑا کریں گے، کے ایم سی کے نظام میں شفافیت لائیں گے، ہمارا بنیادی مقصد کراچی کے مسائل کو حل کرنا ہے۔ کرپشن کا پرابلم ضرور ہے، یقین دہانی کرواتا ہوں جہاں کرپشن ہوگی وہاں کارروائی کی جائے گی، شہر کے حالات بہتر کرنے کیلئے کوئی باہر سے نہیں آئے گا۔

نو منتخب میئر کراچی نے اس امید کا اظہار کیا کہ اب بلیم گیم اور تفریق کی سیاست نہیں ہوگی، اہلیان کراچی کی توقعات پر پورا اتروں گا۔

More Stories
نو مئی : گوجرانوالہ کینٹ میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ کی ضمنی میں عمران خان ملزم نامزد