پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد ناممکن ہے: رہنما پی ٹی آئی زلفی بخاری

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ اتحادی حکومت بنانا ناممکن ہے لیکن ہم پارلیمنٹ میں کسی جماعت کے ساتھ اتحاد کریں گے تا کہ ایک متحد اپوزیشن بن سکے۔

سابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے عالمی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکز میں حکومت بنانے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی عارضی حکومت کا حصہ نہیں بننا چاہتے اور ہم پارلیمنٹ میں ایک ملک کی تاریخ کی سب سے مضبوط اپوزیشن ہوں گے۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ وفاق میں جو بھی حکومت بنے گی وہ عارضی ہوگی اور اس کا دورانیہ مختصر ہوگا۔

More Stories
190 ملین پونڈ کیس : نیب نے پراپرٹی ٹائکون ملک ریاض طلب کر لیا