راولپنڈی میں پی ٹی آئی کارکُنان کا مظاہرہ، پولیس کی جانب سے آنسو گیس کا استعمال

راولپنڈی : ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کے بعد سامنے آنے والے نتائج پر مُلک کے متعدد شہروں میں ان انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کے ساتھ مظاہروں کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

وفاقی دارلحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی میں ہوا۔ راولپنڈی میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے قریب آج بعد دوپہر پاکستان تحریکِ انصاف کے چند سو حامی جمع ہوئے اور احتجاج کرنے کی کوشش کی۔

پولیس انتظامیہ نے راولپنڈی میں الیکشن کمیشن کے دفتر کی جانب جانے والی سڑک کو دونوں اطراف سے خاردار تاروں اور ٹرک کی مدد سے بند کردیا تھا۔ انتظامیہ نے مظاہرین کو الیکشن کمیشن کے دفتر تک پہنچنے نہیں دیا۔

پنجاب پولیس کے مطابق شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے اور اس کا اطلاق مُلک میں عام انتخابات سے قبل کیا گیا تھا اور ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا تھا یہ 12 فروری تک نافذ العمل ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے دفتر کے قریب مظاہرین تقریبا 90 منٹ تک نعرے بازی کرتے رہے اور سڑک کو بلاک کیے رکھا۔ اس کے بعد انتظامیہ حرکت میں آئی اور پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔

More Stories
نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی دنیا کی 100 بہترین یونیورسٹیز میں شامل