آج پاکستان نوازشریف کی طرف دیکھ رہا ہے، شہبازشریف

سیالکوٹ : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شہبازشریف نے کہا ہے کہ آج سارا ملک نواز شریف کی طرف دیکھ رہا ہے۔ سیالکوٹ والوں نے فیصلہ سنا دیا ہے کہ 8 فروری کو شیر کی جیت ہوگی، سیالکوٹ والو آئی لو یو ۔

سابق وزیراعظم شہبازشریف نے سیالکوٹ میں پارٹی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ جلسے نے ہماری تھکن دور کردی۔ سیاسی مخالفین کہتے ہیں کہ ن لیگ باہر نکل کر جلسے نہیں کررہی، کیا یہ جلسہ ہم کمرے میں کر رہے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج کا جلسہ ثابت کر رہا ہے کہ سیاسی مخالفین کا 8 فروری کو جنازہ نکل جائے گا، نوازشریف کی حکومت بننے کے بعد ملک کو خوشحالی کی طرف لیکر جائیں گے، نوازشریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ ہم نے بچوں کے ہاتھوں میں لیپ ٹائم دیے۔ نوازشریف کی چلتی ہوئی حکومت کو گھر بھیجا گیا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت بننے کے بعد ملک کو خوشحالی کی طرف لیکر جائیں گے، نوازشریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ نواز شریف نے 6 ایٹمی دھماکے کرکے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، امریکا کے کہنے باوجود بھی نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کیے، نوازشریف نے امریکی صدر کو کہا تھا کچھ بھی ہوجائے بھارت کو منہ توڑ جواب دوں گا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے ایک سیاسی مہربان آجکل جلسوں میں کبھی مزدور کارڈ، کسان کارڈ کبھی کوئی کارڈ نکال کردکھاتے ہیں جیسے یہ کوئی فٹبال میچ کا ریفری ہو۔ یہ جو مرضی کارڈ نکال لیں لیکن ان شا اللہ 8 فروری کو عوام ان کو ییلو کارڈ دکھا کر میدان سے باہر نکال دیں گے۔

More Stories
بجٹ میں سود کیخلاف حکومت کا کوئی اقدام نظر نہیں آیا، سینیٹر مشتاق احمد