شعیب ملک کی دوسری شادی کے بعد ثانیہ مرزا کے والد کا پہلا بیان سامنے آگیا

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان اختلافات کے بارے میں 2022 سے زبردست افواہیں چل رہی تھیں جس کے نتیجے میں اب ان کی علیحدگی کی تصدیق ہوگئی ہے۔ سابق کرکٹر شعیب ملک نے بھی اپنی دوسری شادی کی تصدیق کردی جس پر ثانیہ مرزا کے والد کا بیان بھی سامنے آگیا ہے، انہوں نے انکشاف کیا کہ ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے خلا لی ہے۔
گزشتہ چند سالوں میں شعیب ملک اورثانیہ مرزا کو شاذ و نادر ہی ایک ساتھ دیکھا گیا، پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ انہوں نے کراچی میں ملک کی مقبول اداکار ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی ہے۔
اس دوران بھارتی میڈیا نے ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا کا بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے خلا لی ہے، جو کہ اسلام کے مطابق ان کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام عورت کو اجازت دیتا ہے کہ وہ اپنے شوہر سے خلا لے سکتی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ دن پہلے ہی شعیب ملک نے بھی انسٹاگرام پر بھارتی اسٹار کو ان فالو کردیا تھا، اس دوران ثانیہ مرزا نے بھی اپنے انسٹاگرام پر کچھ جزباتی پوسٹس شیئر کی تھیں۔
شعیب اور ثانیہ نے اپریل 2010 میں بھارتی کھلاڑی کے آبائی شہر حیدرآباد میں شادی کی تھی اور وہ دبئی میں رہتے تھے۔ ثانیہ نے گزشتہ سال ٹینس سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
ان کے 20 سال پر محیط کیریئر میں انہوں نے 43 ڈبلیو ٹی اے ڈبلز ٹائٹل اور ایک سنگلز ٹرافی جیتی، ثانیہ مرزا کو کھیلوں کے شعبے میں خواتین کے لیے قابل تقلید مثال قرار دیا جاتا ہے۔
واضح رہے شعیب ملک کی دوسری بیوی ثنا جاوید متعدد ہٹ ڈرامہ سیریل اور پاکستانی فلموں میں اداکاری کرچکی ہیں، انہوں نے 2020 میں گلوکار عمیر جیسوال سے کورونا وائرس وبائی امراض کے درمیان ایک سادہ تقریب میں شادی کی تھی۔ لیکن، 2 ماہ قبل، ان کی طلاق کی خبریں سامنے آئیں۔

More Stories
اسلام آباد ہائیکورٹ: اعلیٰ ترین دفتر کو بیان حلفی دینا ہوگا کہ آئندہ کوئی جبری گمشدگی نہیں ہوگی