عمران عباس اپنی پہلی پنجابی فلم ’جی وے سوہنیا‘ میں کراس بارڈر عاشقی کے لیے تیار

عمران عباس پاکستان کے بہترین اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ ڈرامے ہوں یا فلمیں یا ہوسٹنگ عمران نے ہر شعبے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور انہوں نے ہمیشہ جو بھی کردار ملا اسے بخوبی نبھایا ہے۔

اب عمران عباس ایک نیا تجربہ کرنے جا رہے ہیں کیوں کہ وہ پہلی مرتبہ ایک پنجابی زبان کی فلم میں مرکزی کردار کے طور پر نظر آئیں گے۔جب سے انہوں نے شوٹنگ کی تصاویر شیئر کیں ان کے مداح ٹریلر کے آنے کا انتظار کر رہے تھے تاہم اب انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں۔

عمران عباس کی پہلی فلم کا نام جیوے سوہنیا جی ہے اور اس میں ایک ایسے لڑکے کی کہانی دکھائی گئی ہے جو سرحد پار سے اپنی محبت جیتنے کے لیے ہر حد تک جاتا ہے۔ اپنی محبت سے وہ بیرون ملک ملا ہوتا ہے۔

اپنی ان کاوشون کے دوران وہ ہر طرح کی مہم جوئی اور کاموں سے گزرے گا لیکن وہ اپنی محبت پر قائم رہے گا۔ اس فلم کے گانے بھی عمدہ ہے اور امید ہے کہ وہ بیحد مقبول ہوں گے اور ملک میں جگہ جگہ گونج بھی رہے ہوں گے۔سرحد کے دونوں جانب شائقین عمران عباس کی فلم کے لیے پرجوش اور ریلیز کے منتظر ہیں۔

More Stories
الیکشن کمیشن کولیول پلئنگ فیلڈ کے حوالے سے تحریک انصاف کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت