عام انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام شروع ہوگیا

اسلام آباد : ملک میں آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کا کام تیز کر دیا گیا ہے۔ تینوں کمپنیوں نے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام شروع کردیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کے مطابق پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان، پاکستان پوسٹ فاونڈیشن اور نیشنل سیکورٹی پرنٹنگ کمپنی بیلٹ پیپرز کی چھپائی کررہی ہیں۔خصوصی فیچرز پر مبنی بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی جائے گی۔عام انتخابات میں واٹرمارک بیلٹ پیپرز کا استعمال کیا جارہا ہے۔

عام انتخابات کیلئے تینوں کمپنیاں 10 کروڑ،9 کروڑ اور 6 کروڑ بیلیٹ پیپرز پرنٹ کریں گی۔مجموعی طور پر 25کروڑ بیلیٹ پیپرز پرنٹ کیے جائیں گے۔ امیدواروں کی حتمی فہرست کے اجراء کے بعد بیلٹ پیپر کی چھپائی کا کام شروع ہوگیا۔پہلے مرحلے میں بلوچستان کے انتخابی حلقوں کیلئے بیلٹ پیپر چھاپے جانے کا امکان ہے۔اس کے بعد سندھ کے انتخابی حلقوں کے بیلٹ پیپر کی چھپائی ہوگی۔

آئندہ عام انتخابات کیلئے بیلٹ پیپر کی چھپائی اور ترسیل کی حفاظت کیلئے فول پروف اقدامات کئے گئے ہیں۔بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور رکھنے کی جگہ سیکورٹی تعینات ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے بیلٹ پیپر کے حتمی نمونے دئیے جانے کے بعد بیلٹ پیپرز کی چھپائی جاری ہے۔

چھپائی کے دوران اگر بیلٹ پیپر کی کوئی شیٹ خراب پرنٹ ہوئی تو اسے الیکشن کمیشن کے نمائندوں اور سیکورٹی حکام کی موجودگی میں تلف کیا جائے گا۔

More Stories
توہین الیکشن کمیشن کیس:  فواد چودھری کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل