نگران وفاقی حکومت کا پٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان

اسلام آباد : نگران وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 8 روپے کمی کرتے ہوئے 259 روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 259 روپے 34 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوگا، ڈیزل کی قیمت 276 روپے 21 پیسے فی لٹر پر برقرار ہے۔

وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول سستا ہونے کا اطلاق رات 12 بجے ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت کے موجود نفاذ 16 جنوری سے 31 جنوری تک کے لیے ہوگا۔

More Stories
کوئٹہ وکیل قتل کیس : سپریم کورٹ نے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا