ٹی20 میں پاکستان کے خلاف سب سے بڑا اسکور، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 227 رنز کا ٹارگٹ دے دیا

آکلینڈ : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج آکلینڈ میں کھیلا جارہا ہے جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ نیوزی لینڈ نے 8 وکٹوں کے نقصان پرپاکستان کے خلاف تاریخ کا سب سے بڑا اسکور کیا، کیویز نے شاہینوں کو 227 رنز کا ہدف دیا۔ اس سے قبل انگلینڈ نے ستمبر 2022 میں کراچی اسٹیڈیم میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پاکستان کو 221 رنز کا ہدف دیا تھا۔

نیوزی لینڈ کے اوپننگ بلے باز ڈیون کانوے بغیر کوئی رن بنائے شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے، دوسری وکٹ 50 کے مجموعی اسکور پر فن ایلن کی گری اور تیسری وکٹ 128 کے مجموعی اسکور پر کین ولیم سن کی گری۔ چوتھی وکٹ گلین فلپس کی 164 اور پانچویں ڈیرل مچل کی 183 کے مجموعی اسکور پر گری۔ چھٹی وکٹ ایڈم ملنے کی 211 رنز پر، ساتویں اش سودی کی 212 اور آٹھویں مارک چیپ مین کی 220 کے مجموعی اسکور پر گری۔

ڈیون کانوے صفر، فن ایلن 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کین ولیمسن 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ گلین فلپس 19 اور ڈیرل مچل 61 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ مارک چیپمین 26، ایڈم ملنے10، ایش سودی صفر، پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی اور شاہین شاہ آفریدی نے 3،3 اور حارث رؤف نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سیریز میں پاکستانی ٹیم کی قیادت نئے کپتان شاہین شاہ آفریدی کریں گے جبکہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نائب کپتان ہوں جبکہ کین ولیمسن بطور کپتان اور کھلاڑی نیوزی لینڈ کی ٹی20 ٹیم میں واپسی کریں گے۔

اس میچ کے لیے پاکستان نے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا ہے جس میں 2 کھلاڑی اسامہ میر اور عباس آفریدی ڈیبیو کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ اعظم خان بطور وکٹ کیپر کھیل رہے ہیں اور اوپننگ جوڑی میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ اس میچ کے لیے محمد رضوان کے ساتھ سائم ایوب اوپننگ کریں گے۔

پہلے میچ کے لیے قومی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی

شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر، نائب کپتان)، بابر اعظم، اعظم خان، فخر زمان، صائم ایوب، افتخار احمد، عامر جمال، عباس آفریدی، حارث رؤف اور اسامہ میر۔

پہلے میچ کے لیے نیوزی لیںڈ کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی

کین ولیمسن (کپتان)، فن ایلن، ڈیوون کونوے (وکٹ کیپر)، مارک چیپمین، ڈیرل مِچل، گلین فلپس، میٹ ہینری، ایڈم مِلنے، بین سیرز، اِش سوڈھی اور ٹِم ساؤتھی

ہیڈ ٹو ہیڈ میچز کا ریکارڈ:
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک 34 ٹی20 میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں 20 مرتبہ فتح گرین شرٹس اور 13 مرتبہ کیویز نے فتح حاصل کی جبکہ ایک میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان اس سے قبل اپریل 2023 میں 5 ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی گئی تھی جو 2-2 سے برابر رہی تھی۔

پاکستان کا اسکواڈ
شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر، نائب کپتان)، بابر اعظم، اعظم خان، فخر زمان، حسیب اللہ خان، افتخار احمد، صائم ایوب، صاحبزاہ فرحان، عامر جمال، محمد نواز، محمد وسیم، عباس آفریدی، ابرار احمد، حارث رؤف، زمان خان اور اسامہ میر

نیوزی لینڈ کا اسکواڈ
کین ولیمسن (کپتان)، فن ایلن، ڈیوون کونوے (وکٹ کیپر)، ٹِم سائفرٹ، مارک چیپمین، جوش کلارکسن، ڈیرل مِچل، گلین فلپس، مچل سینٹنر، لوکی فرگوسن، میٹ ہینری، ایڈم مِل، بین سیرز، اِش سوڈھی اور ٹِم ساؤتھی

More Stories
یقین دہانی کرائیں فوج صرف دفاع کا کام کرے گی کاروبار نہیں، قاضی فائز عیسیٰ